بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف پروگرام معطلی کی خبریں افواہ قرار، وزارت خزانہ کی ترید جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایف ایف پروگرام معطل ہونے سے خبروں کو افواہ اور جھوٹ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک کے دوران پیش آنے والے معاملات اور واقعات کے باعث آئی ایم ایف پروگرام کی معطلی سے متعلق کچھ افواہیں گردش کررہی تھیں جس کی وزارت خزانہ نے تردید کردی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام معطلی پر میڈیا اطلاعات غلط ہیں، آئی ایم ایف پروگرام پر قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیٹا شیئرنگ اور اصلاحات پر بات چیت جاری ہے اور آئی ایم ایف بھی پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کےلیے پُرعزم ہے۔

وزارت خزانہ نے جاری بیان میں قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتواں جائزہ ہے اور جائزے کی تکمیل کے بعد معاونت کی اگلی قسط کا اجرا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں