نیویارک : سپر ماڈلز نے نیویارک فیشن ویک میں موسم بہارکےدیدہ زیب ملبوسات زیب تن کئے اور ریمپ پر جلوے بکھیرے تو ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گئیں اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔
موسم کارنگ ہمیشہ ہمارے لباس پرغالب رہتا ہےاورجب موسم بہارکی بات ہو توخوشگوارمناظراوران دلکشی ماحول کوسحر انگیز بنادیتی ہے۔
نیویارک فیشن شومیں ماڈلزنےموسم بہارکےدیدہ زیب ملبوسات نمائش کےلئےپیش کئے۔موسیقی اورموسم بہارکی مناسبت سےسجائے گئے ریمپ کےمنفردامتزاج نےماحول سحرانگیز بنائے رکھاتوگلابی اورسفیدسمیت شوخ ملبوسات زیب تن کئےماڈلز شو کے شرکا سےداد وصول کرتی رہیں۔
ملبوسات کی منفرداورخوبصورت ڈیزائننگ کیلئےدنیابھرمیں مقبول امریکی ڈیزائنرکیرولیناہیریراکے ملبوسات کی نمائش نےفرک کلیکشن میوزیم میں جلوےبکھیرےتوفیشن انڈسٹری سےوابستہ لوگوں نےبےحدپسند کیا۔
موسم بہارکےلئےہلکےاورنسبتا شوخ رنگوں میں تیار کئے گئے ملبوسات میں مغربی رنگ نمایاں تھا۔ فیشن میلےکی رونقیں بڑھانےکیلئےدنیا بھرسےٹاپ ماڈلزنےشرکت کی۔
فیشن کی دنیا میں نت نئے ملبوسات کی نمائش کا سلسلہ سترہ ستمبر تک جاری رہے گا۔