نیویارک : امریکی ریاست نیویارک میں میں ہسپانوی سیاح خاندان کا ہیلی کاپٹر کریش کرگیا ، جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا نے بتایا کہ حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے، ہیلی کاپٹر میں تین بچوں سمیت چھ افراد سوار تھے، تمام لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔
میئر نیویارک نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک خاندان کا تعلق اسپین سے ہے اور ہیلی کاپٹر میں سوار فیملی اسپین سے تفریح کیلئے امریکا آئی تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر ہوا میں ہی دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا اور دریا میں گرنے سے پہلے ملبہ ہوا میں بکھرتا دیکھا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلی کاپٹر حادثے کو 6 افراد کی ہلاکت کو خوفناک قرار دے دیا۔