پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم شاہینوں کے دیس میں وائٹ بال سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے کیویز 5 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شاہینوں کے دیس میں وائٹ بال سیریز کھیلنے کے لیے کیوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔ وہ دورہ پاکستان کے دوران 5 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ ٹیم ٹام لیتھم کی قیادت میں لاہور پہنچی۔ ایئرپورٹ سے مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل لے جایا گیا۔

مہمان ٹیم دو دن آرام کے بعد 13 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی اسی روز ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔ سیریز کے پہلے تین میچز لاہور آخری دو میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

کیوی ٹیم ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیمیں بقیہ تین میچز کھیلنے کے لیے کراچی کا رخ کریں گی۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن بھی لاہور پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ہوٹل میں گرین شرٹس کو جوائن کر لیا ہے۔ اس سے قبل بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک نے گزشتہ روز اسکواڈ کو جوائن کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں