تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرائسٹ چرچ دہشت گردی، حملہ آور نے یو ٹیوب چینل پیوڈی پائی کے بانی کو مشکل میں‌ ڈال دیا

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے یو ٹیوب کی مشہور شخصیت کو مشکل میں ڈال دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مساجد پر حملہ کرنے والے 4 میں سے ایک حملہ آور نے مساجد پر حملے کی آن لائن ویڈیو چلائی تھی، حملہ آور کی شناخت آسٹریلوی نژاد برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

برینٹن ٹیرنٹ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو سے بہت سے لوگ پریشان ہوئے وہیں ویڈیو اسٹیریمنگ ویب سائٹ یو ٹیوب کے سب سے مشہور اور سب سے زیادہ سبکسرائبر چینل پیوڈی پائی کے بانی بھی پریشان ہوئے۔

گرفتار حملہ آور نے براہ راست ویڈیو نشر کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ یو ٹیوب کے چینل پیو ڈی پائی کو سبسکرائب کریں۔

اگرچہ حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ نے اس کے علاوہ کچھ نہیں کہا تاہم حملہ آور کا اس یوٹیوب چینل کا نام لینا اس کے مالک کو پریشان کردیا ہے اور ان کی شخصیات پر سوالات اُٹھنے لگے ہیں۔

یوٹیوب چینل پیو ڈی پائی کے بانی فیلکس اروید الف کجیلبرگ نے ٹویٹ کی اور کرائسٹ چرچ مساجد واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ مساجد پر حملہ کرنے والے نے میرا نام کیوں لیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ہمدردیاں مساجد حملے میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب کچھ افراد نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ پیوڈی پائی تنگ نظر اور شدت پسند نظریات کو فروغ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 49 نمازی شہید ہوگئے تھے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔

Comments

- Advertisement -