تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

آئندہ مالی سال کا بجٹ کی تیار، کن شعبوں‌ کو خصوصی مراعات دی جائیں‌گی؟

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری پر کام مکمل کرلیا، ذرائع کے مطابق کرونا سے متاثر ہونے والے شعبوں کو بجٹ میں خصوصی مراعات دی جائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم رواں مالی سال سے دس فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے، حکومت کرونا کی وجہ سے متاثر ہونے والے شعبوں کے لیے خصوصی اقدامات کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انتہائی مشکل حالات کے باوجود جلد اپنا دوسرا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔وفاقی حکومت نےآئندہ بجٹ کےمجموعی حجم میں دس فیصد اضافےکافیصلہ کیاہے۔

مزید پڑھیں: آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں کتنا اضافہ متوقع؟

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کےلیے ساڑھے سات ہزار ارب سے زیادہ کا وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے، رواں سال وفاقی بجٹ میں تین ہزار ارب روپے تک خسارےکا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی خسارہ پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد رکھے جانے کا امکان ہے، ترقیاتی بجٹ پانچ سو تیس ارب روپے تک مختص کیےجانےکی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے جاری اخراجات کا تخمینہ چار سو پچانوے ارب روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے، بجٹ میں تعمیراتی اور صنعتی شعبوں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا

ترقیاتی منصوبوں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دوسوارب سےزیادہ مختص کیےجانےکی تجویز بھی پیش کی گئی ہے، آئندہ مالی سال کے لیے محصولات کاہدف ساڑھےچار ہزار ارب مقررکیےجانے کا بھی امکان ہے جبکہ جاری کھاتوں کےخسارےکاحجم ساڑھےچار ارب ڈالر تک رکھے جانےکا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -