پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

بل گیٹس کی مستقبل کے حوالے سے دنگ کردینے والی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مستقبل کے حوالے سے ایک اور پیش گوئی کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دس سالوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اتنے ترقی کرلے گی کہ دنیا میں بیشتر کاموں کے لیے انسانوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی مختلف شعبوں جیسے طب، تعلیم اور اس جیسے دوسرے شعبوں میں ہمیں انسان کی ضرورت ہوتی ہے۔

بل گیٹس کے مطابق مگر دس سالوں کے بعد اے آئی ٹیکنالوجی ہی ڈاکٹر اور استاد کی جگہ سنبھال لے گی۔

آسان الفاظ میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا ایک نئے عہد میں داخل ہونے والی ہے جہاں مختلف شعبوں میں انسانی ماہرین کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔

انہوں نے فروری میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجیز میں ہونے والی پیشرفت ہر ایک کے لیے قابل رسائی ہوگی اور لگ بھگ ہماری زندگی کے تمام پہلوؤں تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی اور ورچوئل اسسٹنٹس کی بدولت امراض کی تشخیص کا عمل بہت زیادہ بہتر ہو جائے گا۔

بل گیٹس نے کہا کہ ‘ایسا بہت تیزی سے ہو رہا ہے اور یہ کچھ حد تک خوفزدہ کر دینے والا بھی ہے کیونکہ یہ برق رفتاری سے ہو رہا ہے’۔

یہ پہلی بار نہیں جب بل گیٹس کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے جوش و خروش کا اظہار کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں