بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے پہلےبیرونی سازش کی پھر تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ، پی پی،جےیوآئی،ن لیگ قائدین 3ایجنٹس ہیں جو یہ سازش لیکر آئے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ایک سال سے یہ کہتے رہے کہ الیکشن کرائے جائیں اپنی لیڈرشپ سے کہہ رہاہوں اس بارنظریاتی کارکنان کو نظرانداز نہیں کرنا،منحرف ارکان کو سب نے دیکھ لیا ،نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دیئےجائیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا فری اینڈ فیئر الیکشن ہوگا، کوئی 35پکنچر نہیں لگاسکے گا،ای وی ایم پر الیکشن ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نےبیرونی سازش،عدم اعتمادتحریک جمع کرائی ہم شکریہ اداکرتےہیں، اپوزیشن کابیانیہ تھا الیکشن کرائیں عوام میں جائیں آپ کو لگ پتا جائے گا۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ اب ہم الیکشن کی طرف جارہےہیں تویہ بھاگ رہےہیں، پی ٹی آئی نےآپ کی یہ خواہش بھی پوری کردی ہے، اب ہم الیکشن کی پوری تیاری کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کل ہمارے پارلیمنٹری بورڈکاپہلااجلاس ہوگیا، اس الیکشن میں کوئی بندنہیں ہوگا بلکہ مشینیں ہوں گے، آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرہوگا ، ان کی خواہش تھی عدم اعتمادکامیاب ہوگی توای وی ایم ختم کریں گے لیکن بیرونی سازش ناکام ہوئی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ہمارے اوورسیزپاکستانی باآسانی ووٹ کرسکیں گے، اووسیز اب کہیں سے بھی بیٹھ کر آن لائن ووٹ ڈال سکیں گے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے اور انٹرنیٹ ووٹنگ کا بھی استعمال ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں