تازہ ترین

نیمار جونیئر کا ریاض کے اسٹیڈیم میں شاندار استقبال

برازیلین سپر اسٹار نیمار جونیئر ریاض کے اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں پہلی مرتبہ اپنے مداحوں کے سامنے آئے جہاں الہلال  کلب نے اسٹار پلیئر کو متعارف کرایا۔

تفصیلات کے مطابق نیمار سعودی کلب الہلال میں شامل ہونے والے نئے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار بن گئے اس سے قبل فٹبالر کا ریاض پہنچے تو کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر الہلال فٹبال کلب کی انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا۔

نیمار نے اس تقریب میں  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دلچسپ ہے، دوسری ٹیموں میں اعلی معیار کے کھلاڑیوں سے ملنا آپ کو خوش کرتا ہے اور مزید بہتر کھیلنے کی ترغیب دیتا ہے۔

سعودی کلب نے نیمار کو 6 گنا زیادہ رقم دے کر خرید لیا

انہوں نے کہا کہ جب ہم رونالڈو، بینزیما اور فرمینو کا سامنا کرتے ہیں تو ہمارا جوش وخروش اور بھی بڑھ جاتا ہے میں ا س لیگ میں شامل ہونے پر خوش ہوں ان اسٹارز کا سامنا کرنا شاندار ہوگا۔

نیمار نے مزید کہا کہ میں سعودی عرب آکر خوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ اس عظیم کلب کے ساتھ چیمپیئن شپ جیتوں گا۔

واضح رہے کچھ دن پہلے الہلال نے برازیل کے فٹبال اسٹار نیمار جونیئر سے معاہدہ کیا تھا۔

عرب نیوز کے مطابق ریاض میں الہلال کے 68 ہزار افراد کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں دو دیگر فٹبال اسٹارز برازیلین اسٹار میلکم اور مراکش کے گول کیپر یاسین بونو کے ساتھ  نیمار کا استقبال کیا گیا۔

یادر رہے نیمار نے 2017 میں بارسلونا سے قطر کی  ملکیت کے کلب پیرس سینٹ جرمین میں 242 ملین ڈالر کی عالمی ریکارڈ فیس کے ساتھ شمولیت اختیار کی اور مسلسل انجریز کے باجود 173 میچوں میں 118 گول سکور کیے۔

Comments

- Advertisement -