ریاض: سعودی کلب الہلال نے پیرس سینٹ جرمین سے نیمار جونیئر کو 6 گنا زیادہ رقم دے کر خرید لیا۔
برازیل کے نامور فٹبالر نیمار جونیئر کو خریدنے کے لیے سعودی کلب الہلال اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان 98.6 ملین ڈالر کی ڈیل طے پاگئی۔
نیمار جونیئر دو سال کے معاہدے پر الہلال کلب میں شامل ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برازیل کے ٹاپ اسکورر نیمار الہلال میں ذاتی شرائط پر شامل ہونے والے تھے کیونکہ ان دونوں کلبز کے درمیان ایک معاہدے پر گفتگو جاری تھی اور اب دونوں کلبز اس بات پر رضا مند ہوگئے ہیں کہ نیمار 2 سال کے معاہدے پر الہلال میں شامل ہوں گے۔
اس معاہدے کے بعد اب نیمار اپنے نئے ساتھی کالیڈو کولیبالی، روبین نیوس اور سرج ملنکوویچ-ساویچ کے ساتھ کھیلیں گے جنہوں نے اس موسم گرما کے آغاز میں الہلال میں قدم رکھا۔
واضح رہے کہ سعودی فٹبال کلبز نے ایک جارحانہ حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت وہ فٹبال کے کچھ بڑے ستاروں کو منافع بخش معاہدوں کی پیشکش کر رہے ہیں۔