منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

گزشتہ سال صوبوں کو این ایف سی کے تحت کتنے ہزار ارب دیے گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ مالی سال 24-2023 میں وفاق کی جانب سے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 5 ہزار 263 ارب روپے منتقل کیے گئے۔

وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال 24-2023 میں صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 5 ہزار 263 ارب روپے منتقل کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق این ایف سی فارمولے کے تحت پنجاب کو 2 ہزار 572 ارب روپے، سندھ کو ایک ہزار 316 ارب روپے، خیبر پختونخوا کو 862 ارب جب کہ بلوچستان کو 511 ارب روپے ٹرانسفر کیے گئے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2024 میں 2023 کی نسبت کے پی کیلیے ٹرانسفر میں اوسطاً زیادہ اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر کے پی کیلیے این ایف سی رقم میں 38 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

اسی طرح پنجاب کیلیے این ایف سی ٹرانسفر میں 37 فیصد، بلوچستان کیلیے 34 جب کہ سندھ کیلیے 28 فیصد اضافی فنڈز کے ساتھ دیگر صوبوں کی نسبت کم اضافہ ہوا۔

گزشتہ مالی سال صوبوں کو بجٹ تخمینے سے 154 ارب کم این ایف سی کے تحت ٹرانسفر ہوئے جب کہ رواں مالی سال صوبوں کو 7 ہزار 438 ارب این ایف سی کے تحت ٹرانسفر کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں