بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سماجی ادارے ٹی ٹو ایف ڈچ ہیومن رائیٹ ٹیولپ ایوارڈ کیلئے نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سبین محمود کی ریاضتیں رنگ لے آئیں، سماجی ادارے ٹی ٹو ایف کو ڈچ ہیومن رائیٹ ٹیولپ ایوارڈ کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبین محمود کا لگایا گیا پودا تناور درخت بن چکا ہے، سبین محمود کے ادارے ٹی ٹو ایف کے نام سے جانے جانے والے ادارے کو ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگیا۔

ٹی ٹو ایف کو سماجی سرگرمیاں منفرد انداز میں جاری رکھنے پر نیدرلینڈ کی حکومت نے ڈچ ہیومن رائیٹ ٹیولپ ایوارڈ  کے لئے نامزد کیا ہے، ایوارڈ کی دوڑ میں تیس این جی او شامل ہیں، جن میں سے چھ کو عوامی مقبولیت پر ووٹ ملیں گے اورایک لاکھ ڈالر کا انعام بھی ہیں۔

ٹی ٹو ایف اب تک ووٹ کے ذریعے چوتھی پوزیشن حاصل کرچکی ہے، انعام کے حقدار کا فیصلہ دس دسمبر کو ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں