جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

کرکٹ فینز کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد کے شائقین کرکٹ فینز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، نیاز اسٹیڈیم میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ سجانے کی تیاریاں شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں سندھ میں کرکٹ کے فروغ، میچوں کے انعقاد اور اسٹیڈیمز کی تعمیر نو پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں نیاز اسٹیڈیم  حیدرآباد کی عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈیشن  کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقعے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے بعد نیاز اسٹیڈیم میں 17 برس بعد انٹرنیشنل میچ کا انعقاد ہوسکے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ رواں برس ہی نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں انٹرنیشنل میچ کے انعقاد کی کوشش کرینگے، کرکٹ کے نئے وینیوز پر کام کر رہے ہیں، حیدرآباد اور فیصل آباد میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ہماری پہلی ترجیح  ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر کی ہدایت پر سندھ حکومت کے تعاون سے نیاز اسٹیڈیم  کی اپ گریڈیشن ہوگی ہم نیاز اسٹیڈیم میں سہولتوں کو مل کر بہتر بنائیں گے۔

یاد رہے کہ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں آخری ون ڈے 2008 میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں