ٹورنٹو: بالی وڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے شوہر گلوکار نک جونس کنسرٹ کے دوران مداح کی غیر اخلاقی حرکت پر غصے میں آگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نک جونس اس وقت ’جوناس برادرز‘ کے ہمراہ مختلف ممالک کے دورے پر ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مداحوں کیلیے کنسرٹ کا انعقاد کیا لیکن گلوکار کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا۔
وہ اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے کہ اسی دوران مداحوں کے ہجوم میں سے ایک نے ان پر کوئی چیز پھینک دی جو گلوکار کے سینے پر جا کر لگی۔
پہلے تو گلوکار نے اسے غصے سے دیکھا لیکن پھر صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلیے انہوں نے مداحوں کی جانب اشارہ کیا کہ اب ایسا مت کرنا۔ بعدازاں انہوں نے پرفارمنس کو جاری رکھا۔
ٹک ٹاک پر ایک صارف کی جانب سے مذکورہ ویڈیو پوسٹ کی گئی جس پر لوگوں نے ان کے رویے کی تعریف اور ساتھ ہی غیر اخلاقی حرکت کرنے والے فین پر تنقید بھی کی۔
چند روز قبل نک جونس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے گر پڑے تھے۔
گلوکار زبردست لچک اور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے خود کو ایک بار پھر سنبھالا اور کھڑے ہوتے ہی پرفارمنس دوبارہ شروع کر دی تھی۔
CALL TMZ!!!!! NICK FELL!!!!! pic.twitter.com/RY6Drl5dwU
— h 🍒🪩 (@x0heathyyy) August 16, 2023