اشتہار

نک جونس کو گھر داماد بننے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی گلوکار و اداکار نک جونس کو بھارتی مداحوں نے گھر داماد بننے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں انہیں بالکونی میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ عقب میں ممبئی کی عمارتیں بھی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے کُرتا پہن کر تصویر شیئر جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

امریکی گلوکار کی اس تصویر پر مداحوں نے لکھا کہ ’گھر داماد بن جائیں۔‘ جبکہ کئی پرستار انہیں ’جی جو‘ کہہ کر مخاطب کرنے لگے اور کہا کہ نک جونس ہمارے ’قومی بہنوئی‘ ہیں۔‘

واضح رہے کہ بیٹی ’مالٹی میری‘ کی پیدائش کے بعد نک جونس پہلی بار بھارت پہنچے تھے وہ اہلیہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ امریکا میں مقیم ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی بیٹی کے ساتھ بھارت آمد پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

ویڈیو میں پریانکا چوپڑا بیٹی کو گود میں اٹھائی ہوئی ہیں جبکہ نک جونس بھی سویٹ شرٹ اور جینز کے ساتھ نارنجی کیپ پہنے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا یکم دسمبر 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں