معروف امریکی گلوکارہ اور ریپر نکی میناج کو منشیات رکھنے کے الزام میں ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
معروف امریکی گلوکارہ اور ریپر نکی میناج اپنے کنسرٹ کیلئے نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم کے شیفول ایئرپورٹ سے مانچسٹر روانہ ہورہی تھیں کہ اسی دوران کسٹم حکام نے گلوکارہ کو گرفتار کرلیا۔
نکی میناج نے اپنی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ایمسٹرڈیم کے ائیرپورٹ پر مجھے روکا گیا اور میرے بیگ کی مرضی کے بغیر تلاشی لی گئی۔
امریکی گلوکارہ نے کہا کہ ائیرپورٹ حکام نے مطلع کیا کہ میرے سامان کے اندر سے منشیات ملی ہیں حالانکہ اس سے قبل کسٹم حکام اس کی تلاشی لے چکے تھے۔
بعدازاں گلوکارہ نکی کو 380 امریکی ڈالرز کے مساوی رقم بطور جرمانہ ادا کرنے پر رہا کردیا گیا، اس واقعے کے بعد تاخیر ہونے پر امریکی گلوکارہ کو مانچسٹر میں ہونے والا کانسرٹ بھی منسوخ کرنا پڑا۔
View this post on Instagram