کاروبار یا ملازمتوں کے غرض سے سعودی عرب جانے والے پاکستانی شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے نادرا سے قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانی ’نائیکوپ‘ حاصل کرنا ہوتا ہے۔
نادرا کی جانب سے سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کو نائیکوپ کا اجرا کیا جاتا ہے۔
بیرون ملک رہنے والے تمام شہری بغیر کسی پریشانی کے اس عمل کی پیروی کرکے نائیکوپ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ یہ دوہری شہریت کی صورت میں پاکستان میں ویزا فری سفر کی اجازت دیتا ہے۔
نائیکوپ کیسے حاصل کیا جائے؟
سعودی عرب اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی نیا اسمارٹ نائیکوپ حاصل کرنے کے لیے متعلقہ سفارت خانوں اور نادرا سینٹرز میں جاکر اسے حاصل کرسکتے ہیں۔
نومبر 2024 میں نائیکوپ کی فیس
نادرا اسمارٹ نائیکوپ کے لیے مختلف فیس ادا کرنی ہوتی ہے جسے دو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، سعودی عرب زون بی میں آتا ہے، نادرا سعودی عرب کے لیے نائیکوپ جاری کرنے کے لیے تین کیٹیگریز، عام، ارجنٹ اور ایگزیکٹو فیس وصول کرتا ہے۔
پاکستانی کرنسی میں نائیکوپ کی فیس
نومبر 2024 میں نائیکوپ کی عام فیس 5620 روپے ہے جبکہ ارجنٹ فیس 8440 روپے مقرر ہے، صارفین کو ایگزیکٹو کارڈ کے لیے 11250 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
نائیکوپ آن لائن فیس
آن لائن نارمل نائیکوپ بنوانے کے لیے شہریوں کو 20 ریال ادا کرنا ہوں گے، ارجنٹ فیس 30 اور ایگزیکٹو فیس 40 ریال ہوگی۔