پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

اسپنر ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اینٹیگا: پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی اسپنر ندا ڈار نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی اسپنرندا ڈار ٹی ٹوئنٹی میں سو وکٹیں مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی بولربن گئیں ہیں، نداڈار نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

ویسٹ انڈیز کےجزیرے اینٹیگا میں کھیلےگئےمیچ میں ندا ڈار نےدو وکٹ حاصل کیں، ویسٹ انڈیز کی وومن ٹیم نےپاکستان کےخلاف میچ 10رنز سےجیتا۔

- Advertisement -

ندا ڈار نے کہا کہ اعزاز حاصل کرنے پر خوشی ہے، زیادہ خوشی ہوتی اگر پاکستان بھی میچ جیت جاتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم سنگ میل عبور کرنے پر ندا ڈار کو خراج تحسین پیش کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری آفیشل بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں سپر اسٹار کا لقب دیا۔

ندار ڈار نے نو سال قبل پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔آل راؤنڈر ندا ڈار اب تک پاکستان کی جانب سے کل 183 ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت کرچکی ہیں۔

ندا ڈار ویمنز بگ بیش لیگ میں شرکت کرنے والی واحد پاکستانی خاتون کرکٹر بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں