تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

نائیجریا، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 18 افراد ہلاک

ابوجا: نائیجیریا میں سیکیورٹی فورسز نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 18 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا میں کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سیکیورٹی فورسز نے 18 افراد کو ہلاک کردیا۔

نائیجریا میں کرونا کے 407 کیسز کی تصدیق ہوئی اور اموات کی تعداد 12 ہوگئی ہلاک ہونے والے مریض پھیپھڑوں اور دیگر عارضہ میں مبتلا تھے، نائیجریا افریقہ کا سب سے زیادہ آبادی اور سب سے بڑا توانائی پیدا کرنے والا ملک ہے۔

اوگن ریاست اور دارالحکومت ابوجا کے نواح میں واقع جنوبی تجارتی مرکز لاگوس میں 30 مارچ کو ابتدائی طور پر آخری دن 14 دن لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی تھی اور دوسری ریاستوں شمالی اقتصادی مرکز کانو نے بھی پابندیاں عائد کیں۔

رائترز کی رپورٹ کے مطابق این ایچ آر سی کی جانب سے مذکورہ واقعے پر رائے طلب کرنے پر فون کیا گیا تاہم نائیجریا پولیس فورس اور فوج نے کوئی جواب نہیں دیا۔

این ایچ آر سی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاک ڈاؤن اقدامات سے متعلق خلاف ورزی پر 18 افراد کو بلاجواز سزائے موت دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کے خصوصی عدالت سے ماورائے عدالت قتل نے بھی نائیجریا کی سیکیورٹی فورسز پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ضرورت سےے زیادہ مہلک طاقت کا استعمال کرتے ہیں اور پولیس، فوج نے ان الزامات پر جواب جمع نہیں کروایا۔

Comments

- Advertisement -