منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

نائیجیریا میں خواتین کے خودکش حملوں میں متعدد افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نائیجیریا میں شادی، جنازے اور اسپتال پر خودکش حملے میں کم از کم 18 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق خودکش حملہ آور عورتوں نے گووزا قصبے میں مختلف حملےکیے۔ شادی پر خودکش حملہ کرنے والی عورت کی گود میں بچہ بھی تھا۔

ہلاک ہونے والوں میں بچے اور حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔ فوج نے ریاست میں کرفیو لگا دیا ہے اور سیکورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

- Advertisement -

فی الحال کسی تنظیم یا گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سیدو کی رپورٹ کے مطابق 19 افراد کو "شدید زخمی” کے طور پر علاقائی دارالحکومت میدوگوری منتقل کیا گیا جب کہ مزید 23 افراد کے انخلاء کا انتظار ہے۔

گووزا میں فوج کی مدد کرنے والے ملیشیا کے ایک رکن نے اطلاع دی کہ ان کے دو ساتھی اور ایک سپاہی ایک سیکورٹی پوسٹ پر الگ حملے میں مارے گئے حالانکہ حکام نے فوری طور پر اس تعداد کی تصدیق نہیں کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں