جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

معروف نائجیرین گلوکار کا سدھو کو خراج تحسین، آبدیدہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں مشہور نائیجریا کے گلوکار برنا بوائے آنجہانی معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

سدھو موسے والا کے مداح صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں۔ ان کی موسیقی نے بین الاقوامی سطح پر دھوم مچائی اور یہی ہے کہ ان کی موت کی خبر نے سب کو صدمے میں ڈال دیا۔

نائیجرین گلوکار برنا بوائے لائیو کنسرٹ میں اُس وقت رو پڑے جب انہوں نے پرفارمنس کے دوران سدھو موسے والا کو خراج تحسین پیش کیا۔

انسٹا گرام پر گردش کرنے والی ویڈیو میں برنا بوائے کو پرفارمنس کے دوران ایک ہاتھ سے آنسو پونچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by sikhexpo.com ✪ (@sikhexpo)

خیال رہے کہ 29 مئی کو بھارتی ریاست پنجاب کی ڈسٹرک مانسہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کر دیا تھا۔ حادثے کے وقت وہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں