ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

میڈیکل کا طالب علم، لیبارٹری میں دوست کی لاش دیکھ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

ابوجہ: نائیجیریا میں میڈیکل کا طالب علم پریکٹیکل کے دوران لیبارٹری میں پڑی لاش کے قریب پہنچا تو یہ اُس کے دوست کا جسد خاکی تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کے طالب علم ایگبی فلیڈ شعبہ طب کے آخری سال کے طالب علم ہیں۔

نصاب کے مطابق انہیں پریکٹیکل میں مردہ شخص کے جسم اور اعضا کا معائنہ کرنا تھا، وہ جب تجربہ گاہ پہنچے تو میز پر ایک لاش رکھی ہوئی تھی جسے دیکھ کر وہ کمرے سے روتے ہوئے بھاگ گئے۔

ایگبی فیلڈ نے بتایا کہ یہ واقعہ نیا نہیں بلکہ چند سال پرانا ہے، میں جب لیبارٹی میں داخل ہوا تو اندر میز پر تین لاشیں پڑی تھیں، جن میں سے دو کو دیکھنے کے بعد جب تیسری کو دیکھا تو وہ میرا دوست تھا، جس کا چند سال پہلے انتقال ہوا تھا، اسے دیکھ کر وہ روتے ہوئے بھاگ گئے۔

طالب علم کا کہنا تھا کہ ’میرے ساتھی جگری دوست کی لاش کے اعضا کو کاٹ کر تجربہ کرنے جارہے تھے، اُس کے سینے پر گولیوں کے نشانات تھے‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں