بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

حکومت کی ہتھیار ڈالنے پر گائے مفت دینے کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

ابوجا : نائیجرین حکومت نے ڈکیتیوں کی واردات میں کمی لانے اور ڈاکوں کو راہ راست پر لانے کےلیے اسلحے کے بدلے گائے دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ملک نائجیریا کے اکثر علاقوں میں باغیوں اور ڈاکوں کا راج ہے جس کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس رہتا ہے اور ڈکیتی وارداتوں میں اکثر بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

حکومت نے اس خون خرابے اور لوٹ مار پر قابو پانے کےلیے انوکھا طریقہ نکالا اور ڈاکوں کو ایک اسلحہ ڈالنے کے بدلے مویشی دینے کی پیش کش کردی۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایک کلاشنکوف (اے کے 47) ڈالنے کے بدلے دو گائے دینے کا کہا ہے تاکہ ڈاکوں کو عام زندگی گزانے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ نائجیریا کا زمفارا صوبے میں گائے اور دیگر مویشیوں کو خاص اہمیت حاصل ہے اور ایک گائے کی قیمت 45 ہزار روپے ہے جبکہ بلیک مارکیٹ میں کلاشنکوف کی قیمت 3 لاکھ روپے تک ہے اور اکثر ڈاکوں نے سیاسی انتقام کی خاطر اپنے مویشی فروخت کرکے اسلحہ خریدا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں