اسلام آباد: پاکستان کی ڈیجیٹل حقوق فاؤنڈیشن کی بانی نگہت داد کو ہالینڈ حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کے ٹیولپ ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق ٹیولپ ایوارڈ وزیر خارجہ کی جانب سے انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کیلئے ایک سالانہ ایوارڈ ہے، ہالینڈ حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ نگہت داد کو یہ ایوارڈ ہالینڈ کے وزیرخارجہ بریٹ کونڈرز انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر10دسمبر کو دی ہیگ میں دیں گے۔
وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے جدید دور کے ہیرو ہے، بہت سے خطرات کے باوجود نگہت داد کی ایک منفرد اور جدید انداز میں پاکستان میں انسانی حقوق کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی پاکستان میں دباؤ کا شکار ہے اور بڑھتی ہوئی پابندیوں نے یکساں افراد اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی ڈیجیٹل آزادیوں کو متاثر کیا ہے، نگہت داد ڈیجیٹل حقوق کی ایک کٹر محافظ ہے۔
The winner of the #humanrightstulip 2016 is @nighatdad. Great admiration for her efforts to protect human rights: https://t.co/k0FryYUWzs pic.twitter.com/O09YDHHC8A
— Netherlands MFA (@DutchMFA) November 6, 2016
بریٹ کونڈرز نے امید ظاہر کی کہ یہ ایوارڈ انٹرنیٹ صارفین، خاص طور پر خواتین کی آزادی کے لئے حمایت کے طور پر کام کرے گا۔
ٹیولپ ایوارڈ کانسی کے مجسمے اور ایک لاکھ یورو کی انعامی رقم شامل ہے۔ نگہت داد پاکستان میں لوگوں خاص طور پرخواتین کی انٹرنیٹ تک رسائی میں مشکلات دورکرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
نگہت داد وکیل ہیں، جنہوں نے 2012ء میں ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن قائم کی تھی، جس کے بعد سے وہ اب تک ہزاروں پاکستانیوں کو آن لائن ہراساں ہونے سے بچنے اور خود کی حفاظت کی تعلیم دے چکی ہیں۔
Winner of the Dutch #humanrightstulip 2016 is @nighatdad from Pakistan. Congrats! Award ceremony on December 10. pic.twitter.com/GIereJtsEn
— Peter van der Vliet (@MultiVliet) November 6, 2016
نگہت کے ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن نے ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے غیر ملکی اور ریاستی انٹیلی جنس اداروں کے لیے صارفین کی ذاتی معلومات کے حصول کے خلاف بھی آواز بلند کی ہے۔
نگہت داد کو گزشتہ ماہ ٹاپ 10 میں شامل کیا گیا تھا ، جس کے بعد انھیں آخری تین امیدواروں میں چنا گیا۔
مزید پڑھیں : پاکستانی خاتون نگہت داد نیکسٹ جنریشن لیڈرز کی فہرست میں شامل
یاد رہے کہ ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے سرگرم پاکستانی خاتون نگہت داد کو نیکسٹ جنریشن لیڈرز کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔