اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نکاح کیس میں سزامعطلی کی درخواست پر 10 روز میں فیصلے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج میاں گل حسن اورنگزیب نے کی نکاح کیس سے متعلق درخواستوں پرسماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا دونوں اپیلوں پرمقرر کردہ وقت میں فیصلہ کریں۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کو 10 روز میں نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست پرفیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
جس پر وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کیرئیرمیں کبھی نہیں دیکھا جج نےاس طرح اچانک کیس ٹرانسفر کیا ہو، سیشن جج نے کیس سنا تھا اب ایڈیشنل سیشن جج کو ٹرانسفر کر دیا گیا،ایڈیشنل سیشن جج کو کیوں کیس ٹرانسفر کیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی سیشن جج شاہ رخ ارجمند کومحفوظ فیصلہ سنانےکی ہداہت کی جائے، یا پھر اسلام آبادہائیکورٹ خود اپیل سن کر فیصلہ کرے، تیسری صورت یہ ہے کہ اپیل سیشن جج ویسٹ کوٹرانسفر کی جائے اور کیس کے فیصلے کے حوالے سے ٹائم فریم بھی مقرر کیا جائے۔
پراسیکوٹررضوان عباسی نے دلائل دیے خاور مانیکا نے جج پر اعتراض کیا عدالت نے درخواست مسترد کردی، ان نے دوبارہ اعتراض کیا تو سیشن جج نے معاملہ ہائیکورٹ کو بھیج دیا، ہائیکورٹ نے ایڈمنسٹریٹرسائیڈ پر یہ اپیلیں ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ کو بھیج دیں، اس عدالت کے ایڈمنسٹریٹر آرڈر کو بلواسطہ یا بلا واسطہ چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
خاور مانیکا کے وکیل نے اپیل ایڈیشنل سیشن جج سے سیشن جج کو ٹرانسفر کرنے کی مخالفت کردی۔