اسلام آباد : نکاح کیس میں خاور مانیکا نے سزا کے خلاف اپیلیں سننے والے سیشن جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہارکر دیا اور کہا میرے خاندان کو تباہ کر دیا آپ کے گھر کے ساتھ یہ ہو تو پتہ چلے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پرسماعت ہوئی۔
خاور مانیکا نےسزا کے خلاف اپیلیں سننے والے سیشن جج شاہ رخ ارجمندپرعدم اعتمادکااظہارکر دیا۔
بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر نے حج سے مکالمے میں کہا کہ میرے خاندان کو تباہ کر دیا آپکےگھر کے ساتھ یہ ہو تو پتہ چلے، مجھے نہیں لگتا کہ انصاف ہو گا آپ یہ کیس ٹرانسفر کردیں۔
جس پر جج شاہ رخ ارجمند کا کہنا تھا کہ آپ نےیہ کیسے سوچ لیا، کیا کوئی ثبوت ہے میں پی ٹی آئی کیلئےہمدردی رکھتا ہوں، آپ بتائیں مجھ پرکیا الزام ہے؟ میرے21 سال کےکیرئیر میں پہلی بار مجھ پر اعتراض ہوا۔
وکیل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا یہ شرمناک اور عدالت پر پریشر ڈالنے کی کوشش ہے ،آپ ان کی بات نوٹ کرلیں ان کاجھوٹ بڑھتا جا رہا ہے، جس پر جج نے کہا کہ کل میں نے بھی قبر میں جانا ہے آپ نے بھی میرے لئے کرسی اہم نہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ یہ بندہ جھوٹا ہے انتہا کا جھوٹا ہے، جس پر خاورمانیکا کا کہنا تھا کہ میرے گھر میں بات ہو رہی ہے کہ کچھ نہیں ہو سکتا، میرے گھر میں زلفی بخاری میسج کررہاہے میری فیملی تقسیم ہو گئی ہے۔
جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیئے جب کوئی پارٹی کیس ہارکرباہرنکلتی ہےتوکہتی ہےجج نےپیسےلےلئے، اپیل کی اسٹیج ہے میں کسی اورکوکیس ٹرانسفرنہیں کر سکتا۔
خاورمانیکا اور پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
دوران سماعت بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر اورپی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجہ میں تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا ، خاورمانیکا نے کہا کہ ٹرائل کےدوران بانی پی ٹی آئی نےسلمان اکرم کوتھپکی دی تویہ گنداچھالنےلگے، سلمان اکرم راجہ نےایک ٹکٹ کےلیےاس کیس میں جوش دکھایا ، آپ بانی پی ٹی آئی کی گڈبک میں نہیں آئےبلکہ خداآپ کوفناکرکےرکھ دےگا، زلفی بخاری میری بیٹیوں کوفون کالزکیوں کررہا ہے۔
جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ ہمارے جوڈیشل سسٹم میں جوپارٹی جیت کر جاتی ہےوہ کہتی ہمیں دیر سے انصاف ملا، جوپارٹی ہار کر جاتی ہے وہ کہتی ہے رشوت لے کر فیصلہ کردیاگیا، کیس اس حدتک سن چکاہوں کہ کیس کسی اورعدالت ٹرانسفر نہیں ہوسکتا، سیکشن528کےمطابق معاملے میں ہائیکورٹ کچھ کرسکتی ہے۔
وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ایک جملہ لکھ کر کہہ رہے ہیں کیس نہ سنیں جج صاحب کی پی ٹی آئی سے ہمدردی ہے، یہ ایک جملہ لکھ کر کیس ٹرانسفرکرنےکاکہناتوہین عدالت ہے، اس سے بہت کم بات پر کل جسٹس بابرستارنےجرمانہ کیا۔
جج کا کہنا تھا کہ میں اس درخواست پر پہلے آرڈر کروں گا، ، وکیل سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی گزارش ہے اس اعتراض پر خاورمانیکا کو جرمانہ ہونا چاہیے، جس پر عدالت نے خاور مانیکا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔