بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

سکھ لیڈر کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی باشندہ امریکا کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا: سکھ لیڈر کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی باشندے نکھل گپتا کو چیک جمہوریہ نے امریکا کے حوالے کر دیا۔

روئٹرز کے مطابق امریکا نے سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی ناکام سازش میں نکھل گپتا نامی بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا، اسے جمہوریہ چیک سے امریکا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

نکھل گپتا چیک جمہوریہ کی تحویل میں تھا، گپتا نے گزشتہ جون میں بھارت سے پراگ کا سفر کیا تھا، جہاں اسے چیک حکام نے گرفتار کر لیا تھا۔ گزشتہ ماہ چیک کی ایک عدالت نے امریکا بھیجے جانے سے بچنے کے لیے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس سے چیک وزیر انصاف کے لیے ان کی حوالگی کا راستہ صاف ہو گیا تھا۔

- Advertisement -

نکھل گپتا کینیڈا کے خالصتان نواز لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے الزام میں امریکا کو مطلوب تھا۔ یہ قتل امریکی سرزمین پر کیا جانے والا تھا۔ امریکی تفتیشی اداروں کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں نکھل گپتا نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک سابق ایجنٹ کو کرائے کے قاتل کے طور پر یہ کام سونپنا چاہتا تھا۔

اس ایجنٹ کو جب معاملے کی سنگینی کا علم ہوا تو اُس نے امریکی خفیہ اداروں کو مطلع کیا، گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی خفیہ ادارے را کے ایک افسر کے ملوث ہونے کا بھی پتا چلا تھا۔ اس پر امریکی حکام نے بھارت سے وضاحت چاہی تھی۔ مودی سرکار اس بات سے انکار کرتی آئی ہے کہ بھارت کے مرکزی خفیہ ادارے را کا کوئی ایجنٹ یا افسر اس پورے معاملے میں ملوث ہے۔

گزشتہ برس جون میں خالصتان نواز سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نِجر کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں قتل کیے جانے پر بھی کینیڈا اور بھارت کے تعلقات اتنے کشید ہ ہو گئے تھے کہ دونوں نے اپنا اپنا سفارتی عملہ کم کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں