اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل ہوگی یا نہیں ؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج تین بجے سنایا جائے گا، ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ سنائیں گے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سزا معطلی کی درخواستوں کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

- Advertisement -

اس سے قبل کیس کی سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے بھی کی تھی تاہم عدم اعتماد کی بنیاد اور جج کی درخواست پرہائیکورٹ نے کیس جج افضل مجوکا کو ٹرانسفرکردیاتھا۔

مزید پڑھیں : نکاح کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

پچیس نومبر 2023 کو خاورمانیکا نے سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پینل کوڈ کے سیکشن چونتیس،چا رسو چھیانوےاورچار سو چھیانوے بی کے تحت کیس کیا تھا۔

کیس کی سماعتوں کے بعد سولہ جنوری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرفردجرم عائد کی گئی۔

بعد ازاں دو فروری کو اڈیالہ جیل میں چودہ گھنٹے طویل سماعت کےبعد ٹرائل کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا اور تین فروری کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سات سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سینئر سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو قید کی سزا سنائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں