منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بشار الاسد کی معزولی اب اولین ترجیح نہیں‘ نکی ہیلی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہناہےکہ بشار الاسد کوہٹانا اب امریکی حکومت کی اولین ترجیح نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کاکہناہےکہ شام کےصدر بشارالاسد کا تختہ الٹنا اب ان کی حکومت کی ترجیح نہیں ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے میڈیا سےبات کرتے ہوئےکہاکہ پچھلی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں کے برعکس اب ہم بشار الاسد پر توجہ نہیں دے سکتے۔

انہوں نےکہاکہ ہمارے لیے یہ اہم نہیں ہے کہ ہم اس بات پر توجہ دیں کہ کس طرح اسد کو ہٹائیں بلکہ اب ہمارے لیے یہ زیادہ ضروری ہے۔

خیال رہےکہ سابق امریکی صدر براک اوباما کی حکومت کا موقف تھا کہ بشار الاسد کو ہٹانا ضروری ہے اور اس کے لیےانہوں نے بشار الاسد سے جنگ کرنے والے باغیوں کا ساتھ بھی دیا تھا۔

دوسری جانب امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نےگزشتہ روزاپنے دورہ ترکی کے دوران کہا تھاکہ بشار الاسد کے مستقبل کا فیصلہ شام کی عوام کرے گی۔


مزید پڑھیں:جوہری ہتھیاروں پرعالمی پابندی حقیقت پسندانہ نہیں‘ نکی ہیلی


یاد رہےکہ دو روز قبل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا تھاکہ جوہری ہتھیاروں پر عالمی سطح پر پابندی ’حقیقت پسندانہ‘ نہیں ہے۔

واضح رہےکہ جوہری ہتھیاروں کی عالمی سطح پر پابندی سے متعلق امریکی سفیرکاکہناتھاکہ کیا کسی کو یقین ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں پر پابندی سے اتفاق کرے گا؟۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں