تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سابق روسی جاسوس پرحملے میں روس ملوث ہے‘ امریکہ

نیویارک : امریکہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی پر کیے جانے والے قاتلانہ حملے کا ذمہ دار روس ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر کیمائی حملے کے معاملے پراقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے اجلاس میں روس پر الزام عائد کیا کہ برطانیہ کے شہر سالسبری میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پرکیے جانے والے حملے میں روس ملوث ہے۔

امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ روس نے جرم کیا ہے، سیکیورٹی کونسل ایکشن لے۔ انہوں نے کہا کہ روس سے جواب دہی میں ناکامی پر سیکیورٹی کونسل کی ساکھ ختم ہوجائے گی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے امریکہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے واقعے سے متعلق ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


برطانیہ کا 23 روسی سفارت کار نکالنے کا اعلان


خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے برطانوی شہرسالسبری میں سابق روسی انٹیلیجنس افسر اور ان کی بیٹی کو زہر دینے پر23 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں 63 سالہ سابق روسی ملٹری انٹیلیجنس آفیسر اور ان کی بیٹی کو برطانیہ کے شہر سالسبری کے سٹی سینٹرمیں ایک بینچ پرتشویش ناک حالت میں پایا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -