ایک نوجوان نے تقریب میں پاکستانی خوبرو اداکارہ نیمل خاور کو دیکھا تو انھیں اپنی دانست میں کئی قیمتی مشوروں سے نواز ڈالا۔
نیمل خاور نے اس واقعے سے متعلق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تفصیلات بتائی ہیں۔ انھوں نے اپنی اپنی شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں 19 سالہ لڑکے نے ان کے پاس سے گزرتے ہوئے انھیں بیٹے کو سنبھالنے کے حوالے سے انوکھے مشورے دیے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں انھوں نے بتایا کہ ایک تقریب میں 19 سالہ لڑکے انھیں حیران کردیا۔ نیمل نے لکھا کہ ’ایک تقریب میں میرا بیٹے کو کچھ اچھا نہیں لگ رہا تھا اور وہ بنا کسی وجہ کے ہم سب کو نخرے دکھارہا تھا‘۔
انھوں ںے مزید لکھا کہ اسی دوران ان کے قریب سے 19 سالہ لڑکا گزرا اور اس نے مجھے بچے کو چپ کروانے کے ایسے ایسے مشورے دینا شروع کردیے جو میں نے آج تک نہیں سنے۔
ساتھ ہی اداکارہ نیمل خاور نے اس کے مشوروں کے حوالے سے ہنسنے والا ایموجی بھی بنایا اور اس لڑکے کی باتوں پر اپنی حیرانگی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ نیمل نیمل خاور نے 2018 میں پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی سے پسند کی شادی کی تھی۔ جوڑے نے 2021 پیدا ہونے والے اپنے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا تھا۔