شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ نمرہ خان اور ثانیہ شمشاد کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ شمشاد کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں اداکارائیں بھارتی گانے پر پرفارم کررہی ہیں۔
نمرہ خان اور ثانیہ جیسے ہی گانے ’بنو کی سہیلی ریشم کی ڈوری‘ پر رقص کرنے لگتی ہیں کہ درمیان میں فون آجاتا ہے جس پر دونوں رک جاتی ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’ٹک ٹاک بناتے ہوئے جب درمیان میں کال آجائے۔‘ تاہم دونوں اداکاراؤں نے کال رکنے کے بعد دوبارہ گانے پر رقص کرنا شروع کردیا۔
نمرہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور مزاحیہ ویڈیو پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں بیرون ملک کسی سڑک پر چہل قدمی کررہی تھیں۔