ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

نمرہ خان کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، نمرہ نے گلابی رنگ کا ہائی نیک زیب تن کیا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمرہ خان چہل قدمی کررہی ہیں، اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے اچھا لگ رہا ہے۔‘

- Advertisement -

نمرہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نمرہ خان ویڈیو میں اپنی طلاق اور ماضی کی واقعات کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نے نے والدین سے کہا تھا کہ وہ اپنی اولادوں کو یہ حوصلہ دیں کہ وہ اپنی تکلیف آپ کے سامنے بیان کرسکیں، کیونکہ معاشرے میں اب بھی ایسی کئی خواتین موجود ہیں جو مسائل کے باوجود اپنے دُکھ نہیں بتاسکتیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نمرہ خان نے گزشتہ برس 19 اپریل کو اپنے گھر میں منعقدہ نجی تقریب میں نکاح کیا تھا جہاں صرف ان کی فیملی اور قریبی دوست موجود تھے۔

بعد ازاں اداکارہ کی جانب سے شوہر کے ہمراہ کئی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی جاتی رہیں تاہم چند ماہ بعد انہوں نے ان تمام تصاویر کو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں