شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نمرہ خان کے ایک مداح نے صرف اس لیے جان بھوجھ کر اپنا ایکسیڈنٹ کروایا کیوں کہ وہ جواب نہیں دے رہی تھیں۔
یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جب میزبان نے ان سے کسی دیوانے مداح سے متعلق واقعہ بیان کرنے کو کہا تو نمرہ خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر جواب نہ دینے پر مداح نے اپنی گاڑی ٹکرا دی تھی۔
نمرہ خان نے کہا کہ مداح نے اسپتال سے اپنی مرہم پٹیوں اور گاڑی کی تصاویر بھیجیں تو میں ڈر گئی تھی، میرا فون نمبر بھی میرے نام پر نہیں ہے اور ڈر تھا کہ کہیں وہ نمبر ٹریس کر کے میرے گھر تک نہ پہنچ جائے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے مداحوں سے یہ پاگل پن نہیں بلکہ صرف ان کا پیارمانگتی ہوں۔
انٹرویو میں نمرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ ایک دفعہ ایک سینیئر اداکار کو سیٹ پر سلام کیا تو انہوں نے روکھے انداز میں جواب دیا، جب میں نے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے مجھے سب کے سامنے بُری طرح ڈانٹ دیا اور میں سیٹ پر رو پڑی۔
View this post on Instagram
نمرہ خان نے کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ صرف اسی سے بات کروں گی جو مجھے مسکرا کر دیکھے گا۔