بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر اداکارہ نمرہ خان کی وائرل ویڈیو کا نوٹس ، تفصیلات طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے سوشل میڈیا پر اداکارہ نمرہ خان کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز8میں نجی ہوٹل کے باہر سے اداکارہ کے مبینہ اغوا کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسدرضا نے سوشل میڈیا پر اداکارہ نمرہ خان کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا، خاتون کے رابطہ کرنے پر شکایت درج کی جائے گی۔

یاد رہے اداکارہ نمرہ خان نے مزاحمت کر کے اپنی اغوا کی کوشش ناکام بنادی تھی ، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ کہ ایک روز قبل انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی جسے انہوں نے مزاحمت کرکے ناکام بنا دیا۔

اداکارہ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے رو پڑیں اور بتایا کہ وہ کل ایک ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی کا انتظار کر رہی تھی کہ گاڑی میں سوار تین مسلح افراد میرے پاس آئے اور مجھے زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی، انہوں نے مجھےہراساں کیا۔ اس وقت بارش ہورہی تھی میرے پاس موبائل فون اور بیگ تھا اور میں اپنی فیملی کا انتظار کر رہی تھی۔ وہ اسلحے کے زور پرمجھے اپنی گاری میں گھسیٹ رہے تھے۔

ادا کارہ کا کہنا تھا کہ میں نے مدد کے لیے لوگوں کو پکارا، مگر کوئی بھی میری مدد کرنے نہیں آیا، میں نے اپنی مدد آپ کے تحت انہیں دھکا دیا اور بھاگنا شروع کر دیا جبکہ قریب موجود افراد میں سے کسی نے مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ سڑک سے گزرنے والی ایک گاڑی کو روکا اوراس میں موجود فیملی نے اور ہوٹل کے اسٹاف نے میری مدد کی۔

مداحوں، دوستوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس افسوسناک واقعے پر اداکارہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور واقعے میں ملوث افراد کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں