تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کی عمر کتنی ؟ میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

کراچی : پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ، جس کے مطابق نمرہ کی عمر 17سے18 سال کے درمیان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نمرہ کاظمی کی بازیابی سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، نمرہ کاظمی کے والدین سندھ ہائی کورٹ پہنچے جبکہ نجیب شاہ رخ کے وکیل فاروق احمد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے نمرہ کاظمی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ میڈیکل رپورٹ کےمطابق نمرہ کی عمر 17سے18 سال کے درمیان ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ زیادہ تر عمر 17سال کےقریب ہے جبکہ وکیل ملزم کا کہنا تھا کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آچکی ہے مقدمہ ختم کیا جائے۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ہم لڑکی کا بیان ریکارڈ کر لیتے ہیں، والدہ نے عدالت میں کہا کہ لڑکی کا بیان سنا جائے گا، میں ماں ہوں میری کون سنے گا ، جس پر جسٹس اقبال کلہوڑو کا کہنا تھا کہ معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھیج دیتے ہیں اور نمرہ کاظمی کو دار الامان بھیج دیتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو ہدایت کردیتے ہیں کہ کسٹڈی کا فیصلہ کرے،عدالت نے نمرہ کاظمی سے استفسارکیا کہ بیٹا آپ کو وہاں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے ، آپ کا بیان ریکارڈ کرلیتے ہیں آپ اپنی مرضی سے گئیں تھیں یا اغواء کیا تھا۔

نمرہ کاظمی نے عدالت کو بتایا کہ نہیں میں اپنی مرضی سے گئی تھی، جسٹس اقبال کلہوڑو نے نمرہ کاظمی سے استفسارکیا کہ آپ کو اغواء کیا گیا تھا ، نمرہ کاظمی نے کہا کہ میں اکیلے اپنی مرضی سے گئی تھی۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ بچے جب بڑے ہو جاتے ہیں ان کے بھی حقوق ہوتے ہیں ، جس پر وکیل ملزم نجیب شاہ رخ نے عدالت میں کہا کہ لڑکی سے کسی کو بھی ملنے سے روک دیں۔

جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ نے درخواست دائر نہیں کی ہے ، کیوں کسی کو ملنے سے روک دیں۔

عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق کیس کا چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نمرہ کاظمی سے والدین اور شوہر کو ملنے کی اجازت ہوگی ،نمرہ کاظمی کی کسٹڈی اور دیگر معاملات کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی اور اس دوران نمرہ کاظمی دارالامان میں رہیں گی، بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کاظمی کی بازیابی سےمتعلق درخواست نمٹادی۔

Comments

- Advertisement -