بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نمرت کور نے اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ اپنے تعلق کی خبروں پر ردعمل دیدیا۔
گزشتہ سال سے اداکارابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں جبکہ کئی عرصے سے اس جوڑے کو ایک ساتھ بھی نہیں دیکھا گیا جس کی وجہ سے دونوں کے مداح افسردہ ہیں۔
دونوں کی طلاق کی افواہوں کے بعد چند روز قبل بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ ابھیشیک کا مبینہ غیر ازدواجی تعلق ہے۔
View this post on Instagram
ابھیشیک بچن کا فلم ’دسوی‘ کی اداکارہ نمرت کور کے ساتھ غیر ازدواجی تعلق جوڑے کے درمیان علیحدگی کی وجہ بنا جس کے بعد دونوں شخصیات نے ایک دوسرے سے راستے جدا کرلیے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے مزید کہنا تھ اکہ ’ابھیشیک بچن نے نمرت کور سے غیر ازدواجی تعلق قائم کرکے ایشوریا کو دھوکا دیا، مبینہ طور پر ابھیشیک نمرت کور کیلئے سنجیدہ ہوگئے تھے لیکن جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے ایشوریا کے پاس واپس آنے کی کوشش کی لیکن اداکارہ نے اس کی اجازت نہیں دی اور راستے الگ کرلیے‘۔
تاہم اب ابھیشیک سے ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آنے کے بعد اداکارہ نمرت کور نے اپنا ردعمل دیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران نمرت کور کا کہنا تھا کہ اس طرح کی باتوں کو روکنا ناممکن ہے، میں کچھ بھی کہوں لوگ پھر بھی وہی کہیں گے جو وہ چاہتے ہیں، اس لیے ایسی باتوں کو روکنا ممکن نہیں ہے۔