بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

امریکا بحریہ سے جھڑپ کے دوران 9 ایرانی فوجی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

خلیج فارس میں امریکی بحریہ اور ایرانی بسیج فورس کے درمیان شدید جھڑپوں میں 9 ایرانی فوجی جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیج فارس اور عمان میں آئل ٹینکرز پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کرگئی، امریکا اور ایران کے افواج نے ایک دوسرے پر حملے شروع کردئیے۔

خلیج فارس میں ایرانی انقلابی فورس (سپاہ پاسداران) نے امریکی بحریہ سے جھڑپ کے دوران اپنے 9 فوجیوں کی جان گنوا دی۔

ایران کی سپاہ پاسداران کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے خلیج فارس میں امریکی بحریہ سے جھڑپ کے دوران ایرانی فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

علی رضا تنگسیری کا کہنا تھا کہ خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے ساتھ مختصر دورانیے کی متعدد جھڑپیں ہوئیں جس میں ہمارے 9 فوجی جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بسیج فورس کے کمانڈر نے ایرانی حملوں کے نتیجے میں امریکا کو ہونے والے نقصان سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی ابھی تک امریکا کی جانب سے ایرانی کمانڈر کے بیان کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ایران نے بحیرہ عمان میں امریکی بحریہ سے جھڑپ کے بعد ویتنام کا ایک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا تھا جسے کامیاب مذاکرات کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں