اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کراچی میں‌ پانچ اور لاہور میں‌چار بچوں کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی / لاہور : گلستان جوہر میں واقع نجی اسپتال میں پانچ جڑواں بچوں, جبکہ لاہور کے شالیمار اسپتال میں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر سے تعلق رکھنے والی بتیس سالہ خاتون کو بلوچستان اسمبلی کے ممبر میر حمال کلمتی نے گلستان جوہر میں واقع دار الصحت اسپتال میں داخل کروایا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پیدا ہونے والے بچوں میں تین لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں ، ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر شہزاد اور ڈاکٹر عالیہ نسیم کے مطابق پانچوں بچوں کی صحت اچھی ہے تاہم بچوں کے لئے اگلے چوبیس گھنٹے بہت اہم ہیں۔

اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ برداشت کرے گی۔

دوسری جانب لاہور کے شالیمار اسپتال میں رباب نامی خاتون نے ایک ساتھ چار بچوں کو جنم دیا ہے، پیدا ہونے والے بچوں میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم بچوں کا وزن کم ہونے کے سبب انہیں لاہور میو اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں