اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

گارڈن میں کھیلتے بچے کو دوسری جنگ عظیم کا بم مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں ایک بچے کو گارڈن میں کھیل کے دوران دوسری جنگ عظیم کا بم مل گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے یارکمبے سے تعلق رکھنے والا نو سالہ جارج پینسٹن برڈ باغ میں کھیل رہا تھا جب اس کے ہاتھ ایک چھوٹا بم لگا جسے دیکھ کر وہ بھاگتا ہوا والدہ کے پاس پہنچ گیا۔

بچے کے ہاتھ میں بم دیکھ کر پہلے والدہ کو شک ہوا لیکن انہوں نے جلد ہی 101 پر کال کی، آپریٹر نے 999 پر فون کیا اور فوری پولیس ان کے گھر پہنچ گئی۔

خاتون نے بتایا کہ میں رات کو آدھی نیند میں تھی اور وہ بھاگتا ہوا بیڈ روم میں آیا اور کہا، ‘آپ کو جاگنا ہوگا، مجھے ایک دستی بم ملا ہے۔

اس نے کہا کہ ہمیں اس کی تصویر کھینچنی چاہیے، پہلے تو میں نے اس پر غور نہیں کیا لیکن پھر وہ آئی پیڈ لے آیا اور میرے منہ پر رکھ دیا اور کہا کہ چلیں بم کی تصویر لیتے ہیں۔

پولیس افسران نے بتایا کہ یہ ایک دستی بم معلوم ہوتا ہے جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا۔ اس چیز کا ایکسرے لیا گیا تو پتہ چلا کہ دھماکہ خیز مواد ابھی بھی متحرک ہے۔ پولیس نے اسے ‘نہ پھٹنے والا عالمی جنگ 2 کا دستی بم’ قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں