تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 16 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

طرابلس: یورپ جانے کی خواہش لیے مہاجرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پناہ کی تلاش میں آنکھوں میں خوشحال مستقبل کے خواب سجائے محفوظ مقام کی جانب سفر کرنے والے مہاجرین کی کشتی ڈوب جانے کے باعث سولہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی اس کشتی میں 150 مہاجرین سوار تھے، جن میں سے سولہ کی موت واقع ہوئی اور متعدد لاپتہ ہوئے جبکہ کئی کو زندہ بچا لیا گیا۔


بحیرہ روم، مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 250 افراد جاں بحق


ترک اور قبرصی ساحلی محافظوں کے مشترکہ آپریشن کی بدولت سو سے افراد کو زندہ بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال بحیرہ روم میں یورپ جانے کی کوشش میں مہاجرین کی 3 کشتیاں ڈوب جانے کے باعث 250 پناہ گزین ہلاک ہو گئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، تمام افراد تین الگ الگ کشتیوں میں سوار تھے۔

قبل ازیں 2015 میں غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں سترہ سو سے زائد تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اسی سال ہی اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک بڑا ریسکیو آپریشن کر کے ہزاروں مہاجرین کو ڈوبنے سے بچایا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -