تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

انیسویں صدی کا تھیم پارک برائے فروخت، وجہ کیا بنی؟

وارسا: پولینڈ کے دارالحکومت میں واقع اٹھارویں صدی کے تحت ڈیزائن کردہ تھیم پارک کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جس کی قیمت صرف دو لاکھ 95 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرسکون مقام پر واقع اس تھیم پارک کو بڑی دل لگی سے ڈیزائن کیا گیا جس میں اٹھارہویں صدی کے طرز کے دو مکانات ہیں، اس میں اٹھارہ سوتیس کے ڈیزائن کے تحت لکڑی کے کیبن نما گھر بنائے گئے ہیں اس کے علاوہ دکان، چائے خانہ، اسکول، چکی، لوہار کی دوکان اور جیل کے علاوہ بہت بڑی کھلی اراضی اس کی دلکشی میں اضافہ کرتی ہے۔

تھیم پارک کی تعمیر ساٹھ کی دہائی میں شروع کی گئی اور انیس سو اناسی تک دنیا بھر سے لوگ اسے دیکھنے کے لیے یہاں آتے تھے، سیاحوں کی عدم دلچسپی کے بعد اب یہ جگہ ویران ہے اور اسے فروخت کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: گلہری نے ہزاروں لوگوں کو بجلی سے محروم کر دیا

تعمیرات دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ آپ دو سو سال پیچھے چلے گئے،سب سے آخری میں یہاں انیسویں صدی کا ایک ڈاکخانہ بھی بنایا گیا تھا ، جسے باضابطہ طور پر ستائیس سال قبل بند کردیا گیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق اب بھی اس تھیم پارک کی سیر محض تین ڈالر کے ٹکٹ پر کی جاسکتی ہے، ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا جاتا رہتا ہے ساتھ ہی اس کے دلکشی برقرار رکھنے کے لئے اس کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ اسے خریدنے والا دوبارہ اس پارک کو بحال کرے لیکن اب تک بہت کم لوگوں نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -