اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شائقین کرکٹ کیلیے اچھی خبر، نائنٹی 90 بیش لیگ کروانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ النہیان بن مبارک نے نئی لیگ کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں ’نائنٹی 90 بیش‘ کے نام سے کرکٹ لیگ کا معاہدہ ہوگیا، نائںٹی 90 بیش کے لیے سنچری ایونٹس، اسپورٹس ایف زیڈ سی، ای سی بی میں معاہدہ طے پاگیا۔

معاہدے کی تقریب میں ای سی بی وائس چیئرمین خالد زرونی، اے آر وائی گروپ چیئرمین سلمان اقبال، عبدالرحمان بخاطر، خلاف بخاطر، عارف الاعوانی بھی موجود تھے۔

No description available.

نائنٹی بیش کا آئیڈیا عبدالرحمان بخاطر، سلمان اقبال، عمران چوہدری نے پیش کیا، عمران چوہدری سنرجی گروپ آف کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، عبدالرحمان بخاطر مشرق وسطیٰ میں کرکٹ کے بانی کہلائے جاتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق نائنٹی90 بیش لیگ کے میچز 2022 میں شارجہ میں ہوں گے، میچ کی ایک اننگز 90 گیندوں پر مشتمل ہوگی، نائنٹی بیش لیگ امارات کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہوگی۔

اے آر وائی گروپ کے چیئرمین سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ نائنٹی نائنٹی بالز کی کرکٹ وقت کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کرکٹ مزید تیز کھیلی جائے تاکہ جوش بڑھے۔

No description available.

دوسری جانب عبدالرحمان بخاطر نے کہا کہ یو اے ای میں کرکٹ کے سفر میں شروع سے ساتھ ہوں، نائنٹی بیش سے شائقین کو مزید تیز اور جوشیلے میچز دیکھنے کو ملیں گے.

عمران چوہدری کا کہنا تھا کہ نائنٹی 90 بیش ٹی 20 سے زیادہ تیز اور مختصر لیگ ہوگی، ہمیں نائنٹی نائنٹی بیش کے معاہدے پر فخر ہے۔

No description available.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں