کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی گروپ کے چیئرمین سلمان اقبال نے شائقین کرکٹ کو زبردست خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شارجہ میں نائنٹی 90 بیش لیگ شروع کی جائےگی۔
ملتان سلطانز اور پشاورزلمی کے مابین فائنل مقابلے کے ساتھ پی ایس ایل سکس کا میلہ آج سے ابوظہبی میں اختتام پذیر ہو جائے گا تاہم کرکٹ کے دیوانوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ انہیں جلد ہی ایک اور لیگ دیکھنے کو ملے گی۔
اس حوالے سے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ شارجہ میں نائنٹی بیش لیگ شروع کی جائےگی یہ لیگ نائنٹی نائنٹی بالز پر مشتمل ہو گی۔
شائقین کرکٹ کیلیے اچھی خبر، نائنٹی بیش لیگ کروانے کا اعلان
سلمان اقبال نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کرکٹ مزید تیز کھیلی جائےتاکہ جوش بڑھے کرکٹ کےلیےہم بہت کام کرنےکی کوشش کررہےہی ہم چاہتےہیں مزیدنئےپلیئرزآئےاورنئےکھلاڑیوں کوموقع ملے۔
Announced #90ninetybash cricket league the first of its to be held in #Sharjah cricket stadium. The ceremony was attended by HH Sheikh Nahyan Bin Mubarak al Nahyan along with the league owners: Myself, Mr Bukhatir and Mr Imran.Get ready for this exciting new format! #UAE pic.twitter.com/bQp3eXpjzP
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) June 24, 2021
ان کا کہنا تھا کہ اس سال کےآخرمیں موقع مل گیا تو نائنٹی بیش لیگ کا اعلان کر دیں گے اور 2022 میں پہلا سیزن کھیلا جائے گا۔