The news is by your side.

Advertisement

‏’شارجہ میں نائنٹی 90 بیش لیگ شروع کی جائےگی‘‏

کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی گروپ کے چیئرمین سلمان اقبال نے شائقین کرکٹ کو زبردست ‏خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شارجہ میں نائنٹی 90 بیش لیگ شروع کی جائےگی۔

ملتان سلطانز اور پشاورزلمی کے مابین فائنل مقابلے کے ساتھ پی ایس ایل سکس کا میلہ آج سے ‏ابوظہبی میں اختتام پذیر ہو جائے گا تاہم کرکٹ کے دیوانوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ انہیں جلد ‏ہی ایک اور لیگ دیکھنے کو ملے گی۔ ‏

اس حوالے سے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ‏شارجہ میں نائنٹی بیش لیگ شروع کی جائےگی یہ لیگ نائنٹی نائنٹی بالز پر مشتمل ہو گی۔

شائقین کرکٹ کیلیے اچھی خبر، نائنٹی بیش لیگ کروانے کا اعلان

سلمان اقبال نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کرکٹ مزید تیز کھیلی جائےتاکہ جوش بڑھے کرکٹ کےلیےہم ‏بہت کام کرنےکی کوشش کررہےہی ہم چاہتےہیں مزیدنئےپلیئرزآئےاورنئےکھلاڑیوں کوموقع ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال کےآخرمیں موقع مل گیا تو نائنٹی بیش لیگ کا اعلان کر دیں گے اور ‏‏2022 میں پہلا سیزن کھیلا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں