تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امریکی گلوکار کی آخری رسومات میں بھگدڑ مچ گئی، متعدد زخمی

لاس اینجلس: امریکی شہر میں فائرنگ سے قتل ہونے والے گلوکار نیپسی وسل کی آخری رسومات میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث متعدد شرکاء زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں ہفتے کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین لوگ زخمی اور ایک ہلاک ہوا تھا، بعد ازاں مقتول کی شناخت امریکی گلوکار (ریپر) نیپسی وسل کے نام سے ہوئی۔

امریکی گلوکار کو ہفتے کی رات اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ اپنے کپڑوں کی خریداری کے بعد دوستوں کے ساتھ بیٹھے دکان کے سامنے باتیں کررہے تھے۔

نیسپی سمیت تین لوگوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا البتہ امریکی گلوکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے، ڈاکٹرز نے اتوار کی صبح اُن کی موت کی تصدیق کی۔

نیپسی کے اہل خانہ اور مداحوں کو جب اُن کے زخمی ہونے کی خبر ملی تو بڑی تعداد میں لوگ اسپتال پہنچ گئے تھے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کی آخری رسومات میں مداحوں اور ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس کے باعث پولیس اور انتظامیہ معاملات کو درست طریقے سے سنبھال نہ سکی۔

گلوکار کے مداح اُن کا آخری دیدار کرنا چاہتے تھے، آخری رسومات کے وقت کچھ ساتھیوں اور مداحوں نے اُن ہی کے گانے بطور ’خراج تحسین‘ پیش بھی کیے۔ چہرے کا دیدار کرتے وقت دھکم پیل ہوئی جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

مزید پڑھیں: گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد امریکی ریپر نیپسی ہاسل کوگولی مار کر قتل کردیا گیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 1 شخص کو زیادہ چوٹیں آئیں جبکہ بقیہ 13 معمولی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

محکمہ پولیس کے افسر کرش رامیریز نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی گلوکار کے اہل خانہ اور مداحوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ قاتل کے بہت قریب پہنچ چکے اور جلد اُسے گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص سیاہ فام تھا جس کی تلاش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -