بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

بھارت کے معروف اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے 37 سالہ معروف اداکار نرمل بینی کے اچانک انتقال کے باعث انڈسٹری میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معروف اداکار نرمل بینی کو گزشتہ روز کیرالہ کے شہر تھرواننت پور میں دل کا دورہ پڑا تھا، انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

- Advertisement -

پروڈیوسر سنجے نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا، معروف اداکار کی اچانک موت کی خبر سے مداحوں اور ملیالم فلم انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے، ساتھی فنکاروں کی جانب سے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

کولکتہ زیادتی کیس کیخلاف احتجاج میں شرکت کرنیوالی بھارتی اداکارہ پر حملہ

واضح رہے کہ سال 2012 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے معروف اداکار نے کئی ملیالم فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ جبکہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل سے بھی خوب شہرت حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں