بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

آئی ٹی کی طالبہ نے ہاسٹل میں زندگی کا خاتمہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے نرمل ضلع میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، آئی ٹی کی طالبہ نے ہاسٹل کے کمرے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ اتوار کی رات رونما ہوا، نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والی سواتی پریا، باسر تریپل آئی ٹی میں پی یو سی (پری یونیورسٹی کورس) کے دوسرے سال کی طالبہ تھی۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کی شب 18سالہ طالبہ نے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ طالبہ حالیہ دنوں میں چھٹیاں گزار کر اپنے گھر سے کالج آئی تھی۔

- Advertisement -

پڑوسیوں کے مطابق سواتی پریا کے لئے حال ہی میں اس کے گھر والوں نے نئی اسکوٹی خریدی تھی وہ اسکوٹی بھی چلاتی تھی۔

کالج انتظامیہ کے مطابق سواتی پریا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے، مگر خودکشی کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اس سے قبل ایک افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا تھا جب ریاست کے مختلف اضلاع میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں فیل ہونے پر 9 طلبہ وطالبات نے خودکشی کرلی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 7 طالبات اور 2 طالب علم شامل ہیں۔ 7 نے نتیجے کے اعلان کے دن جب کہ دو نے دوسرے روز اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

مذکورہ ریاست میں گزشتہ دنوں انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کیے گئے تھے جن میں سے 7 طلبہ وطالبات نے اسی شام مایوس ہو کر موت کو گلے لگا لیا۔

فریج کا کمپریسر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، متعدد زخمی

خودکشی کے یہ واقعات سنگار ریڈی ضلع کے مختلف علاقوں میں پیش آئے تھے جہاں کولور میں سائی تیجا، عطاپور کی ہرینی، اوچیلا پور گاؤں کی ساتوک، ڈورا گاڑی گاؤں کی گٹکا تیجسوینی، موڈی گونڈہ کی ویشالی اور چلوکوڈو گاؤں کی بھارگوی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں