جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کی پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی اور کہا کہ نو مئی کے مقدمات کا فیصلہ آتا ہے تو پابندی کی بات زیرغورآسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما نثار کھوڑو  نے اے آر وائی کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پرپابندی نہیں لگنی چاہیے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ نو مئی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں، فیصلہ آتا ہے تو پابندی کی بات زیر غور آسکتی ہے۔

- Advertisement -

مخصوص نشستوں سے متعلق انھوں نے کہا کہ مخصوص نشتسوں سے متعلق نظرثانی درخواست پرپندرہ دن میں سماعت ہونی چاہیے۔ ایسا نہیں ہونے سے ملک میں سیاسی بھونچال کی باتیں ہورہی ہیں، بہترہے قانون کے مطابق سماعت کی جائے۔

یاد رہے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی پارٹی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہپی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق حکومت نے پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا، امن و امان سے متعلق صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہونا چاہیے، سیکیورٹی پر اے پی سی بلائی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں