منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، نثارکھوڑو

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ : پیپلز پارٹی کے رہنما نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ جی ڈی اے میں شامل لوگ چور دروازے کے حامی ہیں، ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، نئے صوبے کے مطالبے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

یہ بات انہوں نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے اختلافات کا شکار ہوچکی ہے، کیونکہ جی ڈی اے میں شامل لوگ چوردروازے کےحامی ہیں۔

جی ڈی اے کا چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چور دروازے کےحامی اس بار بھی مسترد کیےجائیں گے۔

- Advertisement -

نثارکھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ اور وفاق میں حکومت بنائے گی، پیپلزپارٹی کے مخالفین لاڑکانہ میں ترقی کے خلاف ہیں، عوام کے حقوق کے مخالف لوگ عوام کے حامی کبھی نہیں ہو سکتے۔

پچیس جولائی کوعوام تیر پر مہر لگا کر پی پی مخالفین کو شکست دیں گے، نثارکھوڑو کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ کچھ عناصرسندھ میں نیا صوبہ بنانا چاہتے ہیں ان کا ہم ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں